صوبائی کابینہ نے گندم کے فی فوری قیمت میں 200 روپے اضافے کی منظوری دیدی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی کابینہ نے گندم کے فی فوری قیمت میں 200 روپے اضافے کی منظوری دے دی۔ پیر کو وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں کابینہ نے گندم کی امداد ی قیمت 2200 روپے فی 40 کلو بیگ میں 200 روپے اضافہ کی منظوری دے دی کابینہ نے محکمہ خوراک کو ہنگامی بنیادوں پر گندم کی خریداری اور گندم کے زخیرہ اندوزوں کے خلاف قانونی کاروائی کی بھی ہدایت کی اجلاس میں کابینہ نے ربیع اور خریف کی فصلوں کے لئے کھاد پر سبسیڈی دینے کی منظوری دے دی جبکہ اجلاس میں محکمہ زراعت کی اراضی واقع سریاب روڈ جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کی منظوری بھی دی گئی۔
Load/Hide Comments


