موجودہ صوبائی حکومت اپوزیشن اراکین کے کندھوں پر کھڑی ہے، اسد بلوچ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی میں مائنز اینڈ آئل فیلڈ کے حوالے سے منظوری کیے جانے والے قانون پر اپوزیشن کی جانب سے واک آؤٹ کے بعد صوبائی وزیر زراعت میر اسد بلوچ نے پوائنٹ آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت اپوزیشن کی مرہون منت ہے، اپوزیشن نے حکومت کی حمایت کرکے کوئی وزارت بھی نہیں لی، اس بل کو منظور ہونے کے بجائے کمیٹی کے حوالے کیا جائے۔ وزیر زراعت میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ موجودہ حکومت اپوزیشن اراکین کے کندھوں پر کھڑی ہے، ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ ان ساتھیوں سے مشاورت کی جاتی اور اس کے بعد ترمیمی قانون یہاں پیش ہوتا لیکن ایسا نہیں ہوا اس کے برعکس بل کی منظوری پر ڈیسک بجائے یہ درست عمل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اراکین نے وزارتوں کی قربانیاں دی ہیں اور وزارتیں ہم نے لی ہیں اگر وہ چھوڑ کر جائیں تو یہ حکومت نہیں رہے گی ہمیں جا کر انہیں منانا چاہئے میرے ساتھ دو اراکین آئیں تاکہ ہم اپوزیشن اراکین کومنا کر ایوان لائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں