حکومتی کیمپ میں واپسی کے حوالے سے خبروں کا علم نہیں، ظہور بلیدی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) سابق صوبائی وزیر ورکن بلوچستان اسمبلی میر ظہور احمد بلیدی نے سوشل میڈیا پر چلنے والی حکومتی کیمپ میں واپسی کی خبر کے جواب میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ قدوس بزنجو کو باچا خان،سردار عطاء اللہ مینگل اور صمد خان اچکزئی کے سیاسی وارثوں کی حمایت حاصل ہے۔ ان خیالات کااظہار میر ظہور بلیدی نے سماجی رابطے ویب سائٹ (ٹوئٹر) پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ باچا خان، سردار عطاء اللہ مینگل، اور صمد خان اچکزئی کے سیاسی وارثوں کی وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کو حمایت حاصل ہے ہم تو پھر ایک پارٹی کے ہیں البتہ یہ ملاقات سردار عبدالرحمن کھیتران کے گھر ہوئی تھی میں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے ٹکٹ سے ایم پی اے بنا ہوں کسی کیمپ کے پلیٹ فارم سے نہیں ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں