پنجگور میں بد امنی کیخلاف گوادر کے تاجروں کا پسنی میں دھرنا

پسنی (نامہ نگار)پسنی،پنجگور میں چوری ڈکیتی اور بدامنی کے خلاف بارڈر ٹریڈ یونین گوادر کی جانب سے پسنی پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی کیمپ لگا کر دھرنا دیا گیا جس میں مختلف سیاسی پارٹی رہنماؤں نے شرکت کرکے بارڈر ٹریڈ یونین کی حمایت کی یونین کے سربراہ امان جمعہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور میں بدامنی جرائم کے بڑھتے ہوئے وارداتوں کی وجہ سے ٹرانسپورٹر سمیت عام شہری بری طرح متاثر اور کاروباری طبقہ عدم تحفظ کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ سی پیک روڑ سمیت پنجگور شہر سمیت اردگرد کے علاقوں میں مسلح افراد سر عام دندناتے پھر رہے ہیں اور انتظامیہ بے بس دکھائی دے رہی ہے آئے روز پنجگور شہر میں چوری ڈکیتی کے وارداتوں کے ساتھ مکران کو کوئٹہ سمیت دوسرے علاقوں کو ملانے والیN85 شاہراہ پر مال بردار گاڑیوں کو اغواء کرنے اور لوٹنے کے واقعات میں بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور میں بدامنی کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں معطل اور کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں عام آدمی اور کاروباری لوگ عدم تحفظ کا شکار ہیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمد جان بلوچ نے شرکاء سے مذاکرات کے لیے پہنچ گئے اور بارڈر ٹریڈ یونین کے مسائل کو حل کرانے کی یقین دہانی کی علاؤہ ازیں بعد ازاں بارڈر ٹریڈ یونین گوادر کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جو پسنی پریس کلب سے شروع ہو کر شہر مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا غریب آباد پر ایک جلسے کی شکل اختیار کر گیا ریلی کے شرکا سے یونین کے سربراہ امان جمعہ سیکرٹری انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری لالا مراد جان اور سیکرٹری بارڈر ٹریڈ یونین جمیل احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے پنجگور کے عوام ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں بہت سے علاقے نو گو ایریا بنے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلح افراد عالی شان گاڑیوں میں اسلحہ کی نمائش کرکے آزادانہ گھوم رہے ہیں جبکہ عام آدمی یا ٹرانسپورٹر ایک چاقو تک نہیں رکھ سکتے انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ایک تیل بردار ٹینکر کو یرغمال بناکر تیل سمیت اغواء کرکے لاکھوں روپے کے ہزاروں لیٹر تیل اطمینان کے ساتھ لے گئے جبکہ حیرت کا مقام ہے جس جگہ پہ واردات ہوئی جاعہ وقوعہ سے چند پرلانگ پر سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ قائم ہے اس سے عیاں ہے کہ جرائم پیشہ عناصر دیدہ دلیری کے ساتھ حکومتی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں اور حکومت ان عناصر کے سامنے مکمل بے بس ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال جس سے کاروباری حضرات ٹرانسپورٹرز عام آدمی گرز ہر طبقہ فکر سے وابستہ لوگ بری طرح متاثر ہیں جس سے علاقے کی کاروباری سرگرمیوں اور معیشت پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور ساتھ ہی شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں پنجگور میں قیام امن کاروباری حضرات عام لوگوں کے تحفظ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے اگر علاقے میں قیام امن کیلئے سنجیدہ کوششیں نہیں کی گئی تو ہم بلوچستان کے تمام یونین سیاسی پارٹیوں اور کاروباری حضرات کے ساتھ مل کر اپنے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرکے احتجاج کے دائرے کو وسیع کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں