کچلاک، 8 سالہ طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

کچلاک (انتخاب نیوز) کلی برات ملک عبدالعلی گرلز اسکول میں پڑھنے والی 8سالہ بچی اغوا، ایس ایس پی عادل عامر اور ڈی ایس پی عبدالستار اچکزئی کی ہدایات پر ایس ایچ او روزی خان شیرانی اور عملے نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کا پیچھا کیا اور موٹر سائیکل پر سوار ملزم کو بوستان کے علاقے لیویز تھانے کے قریب سے گرفتار کر کے بچی کو بازیاب کرلیا۔ اہل علاقہ نے ایس ایچ او روزی کو کامیاب کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں