بلوچستان میں موسم خشک اور گرم رہے گا، مختلف اضلاع میں بارش کا امکان
کوئٹہ(انتخاب نیوز) بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارکھان اور ڑوب میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان ہے۔ کوئٹہ میں درجہ حرارت 38 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گوادر درجہ حرارت 35 قلات 34 سینٹی گریڈ ریکارڈ، تربت میں درجہ حرارت 41 جیوانی 34 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سبی اور نوکنڈی میں درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہےگا۔
Load/Hide Comments


