بلوچستان کے ضلع کیچ اور گوادر میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، ایک ہفتے میں 40 کیس رپورٹ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع کیچ اور گوادر میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ایک ہفتے کے دوران 40کیس رپورٹ،محکمہ صحت کے وی بی ڈی سیل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نعیم اللہ خان زرکون نے بتایا کہ بلوچستان کے دواضلاع گوادر اور کیچ میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دونوں اضلاع سے کل 40کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد دونوں اضلاع سے رواں سال رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 2195ہوگئی ہے۔ ڈینگی سے متاثرہ 2023کا تعلق کیچ جبکہ 172کا تعلق گوادر سے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت نے دیگر ڈونر ایجنسیوں کے ہمراہ دونوں اضلاع میں انسداد ڈینگی کے لئے کام شروع کردیا ہے۔ اس سلسلے میں متاثرہ علاقوں کے ڈی ایچ کیو اور بی ایچ یو میں ادویات اور سہولیات مہیا کردی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں