لورالائی، سانپ کے ڈسنے سے ایک بچہ جاںبحق، دوسرے کی حالت غیر

لورالائی (انتخاب نیوز) لورالائی میں زہریلے سانپ کے ڈسنے سے ایک بچہ جاںبحق جبکہ دوسرے کی حالت غیر ہوگئی۔ جمعرات کو لورالائی کے نواحی علاقے ٹی ٹی سی محلے کے رہائشی عادل شاہین مسیح کے دو بیٹوں کو اپنے گھر میں زہریلے سانپ نے ڈس لیا،جس کے باعث ایک بچہ جاں بحق جبکہ دوسرے بیٹے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں