یوکرین کا روسی جنگی کشتی پر میزائل حملے کا دعویٰ، ویڈیو جاری

کیف (مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین کی فوج نے ایک ویڈیو جاری کرکے روس کی جنگی کشتی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اگر اس حملے کی تائید ہو جاتی ہے تو یہ پہلی بار ہوگا جب یوکرین کی فوج نے مغرب کے اس طرح کے میزائل سے روسی کشتی کو نشانہ بنایا ہے۔یوکرین کی فوج نے جمعے کے روز دعویٰ کیا کہ روس کی ٹگ بوٹ کو نشانہ بنایا جو ہتھیار، گولے بارود اور فوجیوں کو لے کر جزیرہ مار کی جانب جا رہی تھی۔یوکرین کی فوج نے بتایا کہ اس کشتی کو ہارپون میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں