ہرنائی، تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر ایک بار پھر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ہرنائی میں ایک مر تبہ پھر روڑکے تعمیراتی کیمپ پرنامعلوم مسلح افراد کا حملہ،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ڈپٹی کمشنر ہر نائی محمد رفیق ترین نے بتایا کہ اتوارکو ایک مر تبہ پھر ہر نائی کے علا قے کوئٹہ ہرنائی شاہراہ زردآلو کے مقام پر روڑکے تعمیراتی کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائر نگ کر دی جس کے نتیجے میں مزدوروں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا، ڈپٹی کمشنر ہرنائی نے بتایا کہ حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد ٹریکٹر اور کرش مشین کو آگ لگا د ی تاہم واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، مزید کاروائی جا ری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں