ترقیاتی منصوبوں پر اختلافات کے باعث بلوچستان کا بجٹ تاخیر کا شکار

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس تعطل کا شکار۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس وزراءکے درمیان ترقیاتی منصوبوں پر اختلافات کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔ مالی سال 23-2022ءکے لئے بلوچستان کا بجٹ آج شام 4 بجے پیش کیا جانا تھا لیکن صورت حال یہ ہے کہ اب تک صوبائی کابینہ نے بھی اس کی منظوری نہیں دی۔ بلوچستان اسمبلی بجٹ اجلاس پہلے بھی 2 مرتبہ ملتوی کیا جاچکا اور اب بھی اجلاس ہوگا یا نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے لئے ترقیاتی منصوبوں اور اس پر آنے والی لاگت کے حوالے سے حکمران جماعت کے ارکان میں معاملات طے نہیں پاسکے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب تک بجٹ کا کتابچہ بھی شائع نہیں ہوسکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں