زلزلے میں جانی ومالی نقصان پر افغان عوام کیساتھ ہیں، نور محمد دمڑ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے سیکرٹری صوبائی جنرل سنیئرصوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے افغانستان میں ہونے والے زلزلے میں جانی ومالی نقصان پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ افغان بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہے پارٹی عہدیداران و سنیئراکین جانب سے اعتماد کرکے بی اے پی کے صوبائی سیکرٹری جنرل منتخب کرنے پران سب کاشکرگزار ہوں بی اے پی کو بلوچستان میں فعال بنانے اور پارٹی کارکنوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہمارے دفتر کے دروازے کھلے ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ افغانستان میں زلزلے میں جاں بحق ہونے والے غمزد خاندانوں اور افغان بھائیوں کے غم میں پوری قوم برابر کے شریک ہے پاکستان حکومت اور چیف آرمی سٹاف نے افغانستان میں زلزلے میں ہونے والے جانی ومالی نقصان پر افغان حکومت کے ساتھ اور متاثرین کی بحالی میں ہرممکن مدد کرنے کااعلان کیا ہے زلزلہ قدرتی آفات ہے اس کا مقابلہ صبر وتحمل سے کرنا ہے حکومت پاکستان اور پاکستانی قوم مشکل کی اس گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ ہے انہوں نے کہاکہ بی اے پی کے بانی و سنیئراراکین اور پارٹی کے ضلعی صدوروجنرل سیکرٹریز کی جانب سے پارٹی کے صوبائی سیکرٹری جنرل منتخب کرکے ان پر جواعتماد کیا پارٹی عہدیداران کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بحیثیت صوبائی سیکرٹری جنرل بی اے پی پارٹی کو بلوچستان میں فعال بنانے کیلئے بھرپورجدوجہد کرونگا انہوں نے کہاکہ پارٹی کی فعالی اور کامیابی میں کارکنوں کاایک اہم کردار اور مقام ہوتا بلکہ کارکن پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان کی ترجمان ونمائندہ ومقبول جماعت جس کی واضح ثبوت 29 مئی کے بلدیات انتخاب میں پارٹی کی صوبہ بھر میں کلین سویپ ہے بی اے پی نے مختصر مدت میں صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھادیا گیا اور صوبے کے ہزاروں بیروزگار نوجوانوں کو میرٹ پرروزگار دیا انہوں نے کہاکہ بی اے پی ایک گلدستہ ہے جس میں ہرقوم، نسل ومذہب کے لوگ شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں