روس میں سامان بردار فوجی طیارہ گر کر تباہ، چار افراد ہلاک، پانچ زخمی
ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں سامان بردار فوجی طیارہ گر کرتباہ ہوگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حادثے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔طیارے میں 9 افراد سوار تھے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے کا حادثہ یازان شہر میں میخائلوسکی ہائی وے پر پیش آیا۔روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ طیارہ تربیتی پرواز پر تھا اور اس کے انجن میں خرابی پیش آئی جس کی وجہ سے لینڈنگ کے دوران طیارہ ہائی وے پر گرگیا۔روسی سامان بردار فوجی طیارہ لائیشن ٹو 76 ساختہ تھا۔
Load/Hide Comments


