بلوچستان کی ترقی کیلئے زمینداروں کے مسائل حل کرنا ہوں گے، ہاشم نوتیزئی

قلات (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی حاجی محمد ہاشم نوتیزئی نے کہا ہے کہ بی این پی کے سیاست کا محور عوام کی خدمت، صوبے کی خوشحالی، ساحل وسائل کا دفاع ہے، بی این پی شہدا کی جماعت ہے ہم نے ملک صوبے اور یہاں کے مسائل کے حل کیلئے کافی قربانیاں دی ہے،بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں، صوبے کی ضرورت کے مطابق بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، فورس لوڈشیڈنگ تیس جون تک ختم ہوجائیگی، سٹی فیڈرز پر مزید دو گھنٹے بجلی کی دورانیہ بڑھا دی ہے، محمد اسحاق کے لواحقین کیلئے بھی مالی امداد و ملازمت کا اعلان کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایک روزہ دورے پر بلوچستان پارک قلات میں زمینداروں سے ملاقات، عوامی اجتماع سے خطاب و میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بی این پی کے مرکزی و ضلعی قائدین، کیسکو کے آفیسران و اہلکاران زمینداران و دیگر مختلف طبقہ فکر کے افراد بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مملکت ہاشم نوتیزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے حلف اٹھانے کے بعد پہلی کابینہ اجلاس میں ہمیں ہدایت کی کہ وقت بہت کم اور کام زیادہ ہیں ہمیں جنگی بنیادوں پر کام کرنا چاہیئے۔ بلوچستان کی ضرورت 900 سے زائد میگاواٹ بجلی ہیں مگر 500 سے چھ سو میگاواٹ بجلی مل رہی ہے جوکہ ناکافی ہے انہوں نے قلات سٹی کے لئے 2 فیڈرز کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے لیے 500 ملین رکھے ہیں، جوہی پیسے ریلیز ہونگے قلات کو چالیس ٹرانسفارمرز فراہم کرینگے۔ قلات گریڈ اسٹیشن کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کپوتو گریڈ اسٹیشن کے کام کو بھی جلد مکمل کیا جائے اور کام تیز کیا جائے، پرانی اور بوسیدہ تاروں کو تبدیل کرکے نئی تاریں بچانے کا حکم دیدیا ٹرانسفارمرز کی مرمت کے لیے قلات میں جلد ورکشاپ قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہی کہ ہر ڈویژن اور ضلع میں ورکشاپ قائم ہو تاکہ صارفین کو بروقت سہولیات میسر ہو، قلات سٹی فیڈرز پر مزید دو گھنٹے بجلی بڑھانے کا بھی اعلان کردیا جبک دیہی علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کم کرنے کا اعلان کردیا، محمد تاوہ بجلی کے مسئلے کا نوٹس لیتے ہوئے جلد اقدامات کا حکم دیا، قلات میں 11 ہزار کے وی کی تار گرنے سے شہید ہونے والے محمد اسحاق شاہوانی کے لواحقین کے لئے مالی امداد اور ملازمت دینے کا اعلان کردیا انہوں نے زمینداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ملکی معیشت میں زراعت کا شعبہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے زمینداروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے یہ دورے جاری رکھیں گے اور جو اقدامات اور مسائل کے حل کیلئے احکامات دی ہے ان پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں