پنجگور، سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی قلت اور سہولیات کا فقدان

پنجگور (نمائندہ خصوصی) پنجگور کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی قلت اور سہولیات کا فقدان۔ پنجگور کے سرکاری ہسپتالوں ٹیچنگ ہسپتال پنجگور 50 بستروں پر مشتمل ہسپتال، خداباداں اور مختلف آر ایچ سی میں ادویات کی قلت سے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے غریب مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ دوسری جانب ٹیچنگ ہسپتال پنجگور اور 50 بستروں پر مشتمل ہسپتال خداباداں میں سہولیات کے فقدان کی وجہ سے لوگ معمولی بیماری وآپریشن اور دوران زچگی تربت، کراچی، کوئٹہ اور خضدار جانے پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنجگور کو ٹیچنگ ہسپتال کا درجہِ دیا گیا ہے مگر نہ صرف سہولیات کا فقدان ہے بلکہ اسپیشلسٹ ڈاکٹر کی پوسٹیں تا حال خالی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں