، منشیات کا زہر ہماری نوجوان نسل کو دیمک کی طرح چاٹ رہاہے،فرح عظیم شاہ
کوئٹہ : ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ ڈرگ فری بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کا ویژن ہے، منشیات کا زہر ہماری نوجوان نسل کو دیمک کی طرح چاٹ رہاہے،منشیات کے عادی افراد کو معاشرے کے مفید شہری بنانے کے لیے تمام طبقات کے لوگ حکومت کا ساتھ دیں۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو عالمی یوم منشیات کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے کہا کہ منشیات کے استعمال سے نوجوان ذہنی جسمانی اور سماجی طور پر معذور ہو جاتے ہیں جبکہ کئی خاندان ایسے ہیں جو نشے میں مبتلا اپنے بچوں کے مستقبل سے ناامید ہو چکے ہیں اس لیے ناگزیر ہے کہ والدین اپنے بچوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے ان پرخصوصی نظر رکھیں۔ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد کی مفید شہری بنانے اور انھیں مختلف ہنرسکھانے کے لیے محکمہ سماجی بہبود کے سینٹرز فعال کردار ادا کر رہیہیں،بلوچستان کو منشیات فری صوبہ بنانے کیوزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے استعمال کے خطرات سے بچانیکے لیے وفاقی حکومت اور بلوچستان حکومت کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم بنایا جارہا ہیمیڈیا،سول سوسائٹی اور غیر سرکاری تنظیمیں منشیات فری بلوچستان کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہچانے کے لیے طلبا و طالبات اور نوجوان نسل میں شعور اجاگر کریں۔


