ڈیرہ غازی خان، لورالائی ٹرانسمیشن لائن کی مرمت کا کام مکمل، مختلف اضلاع میں بجلی بحال
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے ترجمان نے کہاہے کہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی) نے 220KVڈیر غازی خان۔لورالائی ٹرانسمیشن لائن کے 02متاثرہ ٹاورزکی تنصیب، مرمت وبحالی کاکام مکمل کرلیاہے جس کے بعد اس سرکٹ سے بجلی کی فراہمی بحال ہوگئی ہے۔ترجمان نے مزیدکہاکہ 220کے وی ٹرانسمیشن لائن سے بجلی بحالی کے بعدلورالائی، ژوب،گوال حیدرزئی، مسافرپور،، قلعہ سیف اللہ، پسین زئی،مسلم باغ، خانوزئی، زیارت، پشین اور گلستان کے گرڈاسٹیشنزسے اضافی لوڈشیڈنگ فوری طورپر ختم کردی گئی ہے اوراب اُن تمام گرڈاسٹیشنوں کو پرانے شیڈول کے مطابق بجلی کی فراہمی جاری ہے واضح رہے کہ 12جون کورکھنی کے علاقہ چپرمیں 220KVڈیرہ غازی خان۔ لورالائی ٹرانسمیشن لائن کے 2ٹاورز گرگئے تھے جس کے نتیجے میں لورالائی گرڈاسٹیشن کو مذکورہ سرکٹ سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے باعث 220کے وی ٹرانسمیشن لائن سے منسلک لورالائی، ژوب،گوال حیدرزئی، مسافرپور، قلعہ سیف اللہ، مسلم باغ، خانوزئی، زیارت، پشین اور گلستان گرڈاسٹیشنوں سے بھی بجلی کی فراہمی متاثرہوگئی تھی۔تاہم کیسکونے بعدازاں متبادل زرائع سے مذکورہ علاقوں کے گرڈاسٹیشنزکوبجلی کی فراہمی بحال کردی۔متبادل ٹرانسمیشن لائن پر لوڈبڑھنے سے لورالائی، ژوب،گوال حیدرزئی، مسافرپور،، قلعہ سیف اللہ، مسلم باغ، خانوزئی، زیارت، پشین اور گلستان گرڈاسٹیشنز سے منسلک علاقوں میں اضافی لوڈشیڈنگ ناگزیرہوگئی تھی۔ترجمان نے کہاکہ گزشتہ روز مذکورہ 220کے وی ٹرانسمیشن لائن سے بجلی بحالی کے بعد اب اضافی لوڈشیڈنگ فوری طورپرختم کردی گئی ہے اور تمام علاقوں میں پرانے شیڈول کے مطابق بجلی کی فراہمی جاری ہے۔ تاہم کیسکونے 220کے وی ڈیرہ غازی خان۔ لورالائی ٹرانسمیشن لائن کی بندش کے باعث تمام صارفین بالخصوص زرعی صارفین سے زحمت کے لئے معذرت کی ہے۔


