2ماہ سے تنخواہیں بند ہونے سے گھروں میں فاقہ کشی ہے، کمیونٹی اساتذہ کا کفن پوش دھرنا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کمیونٹی اساتذہ نے بلوچستان اسمبلی کے سامنے کفن پوش دھرنا دیا دھرنے کے شرکاء نے کہاکہ جب تک وزیراعلیٰ ہمیں مستقل نہیں کرتا ہم اپنااحتجاج جار ی رکھیں گے ہمیں 2007ء سے بھرتی کیا گیالیکن16سال گزرنے کے باوجودکمیونٹی اساتذہ کو مستقل نہیں کیاجارہا ہے گزشتہ 2ماہ سے ہماری تنخواہیں بھی بندہیں جس کی وجہ سے930کمیونٹی اساتذہ کے گھروں میں فاقے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ہم اسمبلی کے سامنے سے نہیں اٹھیں گے دھرنے کے شرکاء نے میڈیا کو بتا یا کہ ہم ایک ماہ سے پریس کلب کے سامنے احتجاج کررہے ہیں لیکن ہمیں صرف طفل تسلیاں دی جارہی ہیں اب تو کمیونٹی اساتذہ کی 2ماہ سے تنخواہیں بھی بند کئے ہیں ہمارے گھرمیں فاقوں کی نوبت آئی ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نے وعدہ کیا تھاکہ کمیونٹی اساتذہ کومستقل کرینگے وزیراعلیٰ اپنے وعدے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور ہمارے 930کمیونٹی اساتذہ کومستقل کریں تاکہ ہم جاکر صوبے کے دور دراز علاقوں میں تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں