پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مزید 35 افراد ہلاک

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 25 ہزار 837 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 35 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 594 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1764 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 10033، سندھ میں 9093، خیبر پختونخوا میں 3956، بلوچستان میں 1725، گلگت بلتستان میں 394، اسلام آباد میں 558 جبکہ آزاد کشمیر میں 78 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ملک بھر میں اب تک 2 لاکھ 57 ہزار 247 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار 993 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 7 ہزار 530 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 35 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 594 ہوگئی۔ سندھ میں 171، پنجاب میں 183، خیبر پختونخوا میں 209، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 24 اور اسلام آباد میں 4 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔جبکہ حکومت کی طرف سے نرمی کا اعلان کرنے کے بعدخیال کیا جا رہا ہےکہ کورونا مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔ پاکستان میں کوورونا وائرس کا پہلا کیس 24فروری کو رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد اس کا سلسلہ بڑھتا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں