پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات ہیں، بشریٰ رند
کوئٹہ (انتخاب نیوز) پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان بشریٰ رند کی کونسل جنرل آف ایران حیسن درویش وند سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان بشریٰ رند نے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ تعلقات کا اظہار کیا۔ پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان بشریٰ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اور خطے میں بڑھتے چیلنجز دونوں ممالک کو ساتھ کام کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ ملاقات کے دوران پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان بشریٰ رند نے مکران ڈویژن میں بجلی کے منصبوبے پر بات چیت کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان بشریٰ رند نے ملاقات میں پاکستان اور ایران کی سرحد سے متعلق تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان قائم کثیرالجہتی میکانزم کے ذریعے قریبی روابط جاری رکھنے پر اتفاق کا اظہار کیا گیا۔


