ایران اور پاکستان کی فوج کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، صدر ابراہیم رئیسی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کا کہنا ہے کہ ایرانی اور پاکستانی مسلح افواج کے درمیان تعلقات نے سرحدوں پر نسبتاً بہتر سیکورٹی حالات پیدا کیے ہیں۔سحر نیوزکے مطابق صدر ایران محمد ابراہیم رئیسی نے کہا کہ دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان اچھے تعلقات نے دونوں ممالک کی سرحدوں پر نسبتاً بہتر سیکورٹی حالات پیدا کیے ہیں۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے پاکستانی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین ندیم رضا سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سرحد پر سیکورٹی کے حالات کو بہتر بنانے میں تعاون پر حکومت اور پاکستانی فوج کا شکریہ ادا کیا۔صدر مملکت نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کی دو دہائیوں کی موجودگی کا نتیجہ ملک کے لیے قتل و غارت گری کے سوا اور کوئی نتیجہ نہیں نکلا، کہا کہ طالبان کی طرف سے افغانستان میں جامع حکومت کی تشکیل کے ذریعے جس میں سارے گروہ اور قوم کے نمائندے شامل ہوں، افغانستان میں وسیع امن اور ترقی کا سبب بنے گی۔پاکستانی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین ندیم رضا نے کہا کہ پاکستانی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے سربراہ کی حیثیت سے میں نے ہمیشہ یقین رکھا ہے کہ ایران پاکستان کا قریبی دوست ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں