کوہلو میں شدید گرمی کی لہر، غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے زندگی محال

کوہلو (انتخاب نیوز) ضلع کوہلو میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے عو ام کی زندگی محال ہوگئی ضلع کے مختلف علاقوں میں ماوند،تحصیل کاہان،تمبو،کوہلو شہر سمیت ملحقہ علاقو ں میں سورج آگ برسانے لگ گیا جس کی وجہ سے شہری بلبلا اٹھے ہیں شدید گرمی کی وجہ سے ضلع میں معمولات زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی شہر بھر میں بازار اور نواحی علاقے دن 11بجے کے بعد ویرانی کا منظر پیش کرنے لگیں ہیں بازاروں میں رش نہ ہونے سے تاجروں کو عید کے دنوں میں کاروبار میں مسائل کا سامنا ہے تحصیل کوہلو کے علاوہ دیگر علاقوں ماوند اور کاہان سمیت ملحقہ علاقوں کا شمار گرم ترین علاقوں میں ہوتا ہے جہاں جون اور جولائی کے گرم موسم سے شہری عاجز آگئے ہیں جبکہ ضلع میں گرم موسم کی وجہ سے ضلع کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کو بھی مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے رہی سہی کسر بھی پوری ہوگئی ہے ضلع کے مختلف علاقوں میں ماوند،تمبو،گرسنی،لاسے زئی،ملک زئی سمیت مختلف علاقوں میں غیر اعلامیہ لوڈ شیڈنگ سے کارو بار سمیت معمولات زندگی شدید متاثر ہوکر رہ گئیں ہیں گرم موسم کی وجہ سے شہر میں ٹھنڈے مشروبات اور برف کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے جس سے کئی علاقوں میں برف دگنی قیمتوں میں فروخت کیا جارہا ہے دوسری جانب ضلع میں گرم موسم کے آتے ہی مچھروں کی افزائش نے بھی راتوں کو شہریوں کی نیندبے سکون کردی ہے جس سے شہری شدید پریشان ہوکر رہ گئے ہیں کوہلو کے مختلف علاقوں میں گرم موسم کا آغاز ہوتے ہی ملیریا اسپرے اور لوگوں کو مچھر دانوں کی فراہمی بھی تاحال نہیں ہوسکی ہے شہریوں نے میڈیا کوبتایا کہ ضلع میں دن بھرگرم موسم،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور راتوں کو مچھروں کی بھر مار سے دن رات کی زندگی عذاب بن گیا ہے گھروں میں چھوٹے بچوں اور بزرگ لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کئی علاقوں میں مچھروں کی بھر مار اور بجلی کی کئی دن تک غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع میں گرم موسم کی وجہ سے بجلی اور ملیریا کے اسپرے کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں