صوبائی محتسب نے کوئٹہ کی تمام غیر قانونی بغیر رجسٹرڈ اسکیموں کی تفصیلات طلب کرلیں

کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی محتسب بلوچستان نذر محمد بلوچ نے ضلع کوئٹہ میں بغیر اندراج (ان رجسٹرڈ) پرائیویٹ رہائشی اسکیموں  سے متعلق از خود نوٹس لیتے ہوئے کیو ڈی اے سے تفصیلات طلب کیں۔ صوبائی محتسب بلوچستان کے ترجمان کے مطابق عوامی حلقوں کی جانب سے صوبائی محتسب کو شکایات موصول ہوئیں ہیں کہ ضلع کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی/ان رجسٹرڈ اسکیمیں شروع کی گئی ہیں جہاں اسکیم کے مالکان شہریوں سے پلاٹ کی قیمت وصول کرنے کے بعد انہیں بنیادی سہولیات فراہم نہیں کرتے جبکہ بعض اسکیموں کے متعلق لوگوں نے شکایت کی کہ انہیں پلاٹوں کی نشاندہی اور قبضہ کے علاوہ انتقال کے حصول میں بھی اسکیم مالکان کی جانب سے سخت مشکلات کا سامنا ہے مذکورہ بالا عوامی حلقوں نے صوبائی محتسب کو درخواست کی کہ وہ ان غیر قانونی ان رجسٹرڈ اسکیموں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ صوبائی محتسب بلوچستان نے اس ضمن میں عوامی مشکلات کے پیش نظر کوئٹہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے متعلقہ حکام سے کوئٹہ کی تمام غیر قانونی ان رجسٹرڈ اسکیموں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ کیس کی آئندہ سماعت 06 جولائی بدھ کے روز ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ کیو ڈی اے، تحصیلدار سٹی کوئٹہ، تحصیلدار صدر کوئٹہ، تحصیلدار بندوبست اور جوائنٹ سب رجسٹرار کوئٹہ حاضر ہو کران تماماسکیموں کے بارے میں مکمل تفصیلات سے محتسب علالت کو آگاہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں