کوریا کے وفد کا بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کا دورہ

خضدار (انتخاب نیوز) انٹرنیشنل انٹرچینج ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن کوریا کا ایک وفد من ینگ جا کی قیادت میں بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کا دورہ کیا جہاں وہ کورین زبان کو فروغ دینے کے لئے کورین لینگویج کے کلاسز کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔ طلباء کو کورین زبان سیکھنے میں تعلیم اور ٹریننگ دینگے اور کوریا میں معیاری انڈسٹری و ٹیکنالوجی کی تعلیم سے آراستہ کرینگے۔تفصیلات کے مطابق کورین وفد نے اپنے ایک روزہ دورے میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور طلباء سے ملاقات کیساتھ وفد نے جامعہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ سے بھی ملاقات کی۔ وائس چانسلر نے وفد کو جامعہ کے دورے پر خوش آمدید کیا اور ان کے بلوچستان کے انجینئرز کو کورین لینگویج سکھانے کا خیر مقدم کیا۔ آئی آئی ڈی اے جامعہ کے منتخب طلباء کو کورین زبان سکھانے کے بعد انہیں کوریا میں ایک سال کی مدت کے لئے دو سمسٹر کی مزید تعلیم مہیا کریگی اور اپنے ملک کی بہترین انڈسٹریز میں ٹریننگ کی سہولیات فراہم کریگی۔جہاں وہ انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کی قابلیت سے لیس ہوکر اپنے ملک پاکستان کے لئے اپنی ماہرانہ قابلیت کو صرف کرینگے جو کہ ملک کے تعمیرو ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔اس پروگرام کی کامیابی کے بعد آئی آئی ڈی اے جامعہ میں مزید پروگرام متعارف کریگی۔مزید کورین وفد نے جامعہ کے وائس چانسلر سے ملاقات کی جہاں دونوں اداروں کے مابین باہمی اشتراکیہ یادداشت پر دستخط کیا گیا جو کہ بلوچستان کے نوجوانوں کی تعلیمی ترقی میں کافی معاون ثابت ہوگا۔ اس موقع پر جامعہ کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سہراب خان بزنجو، رجسٹرار ڈاکٹر سیدجلال شاہ، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ ڈاکٹر علی رضا شاہ، ڈی جی او آر آئی سی ڈاکٹر خیر کاکڑ، ڈائریکٹر ایڈمن انجینئر رضا زہری اور ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید جہانگیر شاہ موجود تھے۔ اس کے علاوہ وفد کو وائس چانسلر کی صدارت میں جامعہ اور بلوچستان کے حوالے سے ایک خصوصی بریفنگ بھی دی گئی جس میں تمام شعبوں کے چیئرمینوں نے شرکت کی۔وائس چانسلر نے کورین وفد کی کوشش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم کوریا کے مشکور ہیں کہ جس نے ہماری یونیورسٹی کے طلباء کو برسر روزگار کرنے کے لئے اس پروگرام کا انعقاد کرنے جارہا ہے جس سے ہمارے نوجوان انجینئرز کو کوریا کے مختلف انڈسٹریز کی توسط سے جدید ٹریننگ ملیگی۔کورین وفد نے جامعہ کے تمام سہولیات سے آراستہ کلاس رومز کا دورہ کیا اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کورین لینگویج لیب تعمیر کرکے بہت جلد کورین زبان کے باقاعدہ کلاسز کا آغاز کرینگے۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بی یو ای ٹی خضدار کاتعلیمی معیار انٹرنیشنل لیول سے مطابقت رکھتا ہے جس کے نظام امتحانات، تدریسی عمل، بہترین انجینئرنگ لیبز اور ماہر اساتزہ کے خدمات قابل تعریف اور بے مثال ہیں جو کہ صرف انٹر نیشنل جامعات میں میسر ہوتے ہے پاکستان میں اس قسم کے بہترین یونیورسٹی کے ساکھ کو بحال رکھنے کا کریڈٹ جامعہ کے قابل انتظامیہ کو جاتا ہے جن کی محنت سے بلوچستان میں ایک بے مثال ادارہ قائم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں