چیک پوسٹوں پر مال بردار گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ روکا جائے، زمیندار
چاغی (انتخاب نیوز) ضلع چاغی کے خربوز لے جانے والی ٹرالر گاڑیوں کو ژوب کے مقام پر چیک پوسٹ اہلکار تار لگا کر چیک کرنے سے ہمیں نقصان ہورہا ہے ضلع چاغی کے زمیندار عبدالجلیل کشانی و دیگر کا کہنا ہے ایک ٹرالر کو تین سے ساڑھے تین لاکھ روپے کرایہ دے کر ہم روانہ کرتے ہیں مگر ژوب کے مقام پر ایف سی اور کسٹم چیک پر تعینات اہلکار بڑے بڑے تار اوپر سے لگا کر چیک کرتے ہیں جس کی سبب خربوز کے پانی نکل کر پنجاب و دیگر منڈیوں تک پہنچتے پہنچتے تمام خربوز خراب ہوجاتے ہیں جس سے چاغی کے زمینداروں کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑرہا ہے زمینداروں کا مزید کہنا تھا ہم چیک پوسٹ پر چیکنگ کے برخلاف نہیں ہے بیشک وہ اپنی چیکنگ قانون کے مطابق کر لیں لیکن خربوزے پر تار لگانا ظلم اور نا انصافی ہے ہم سال بارہ مہینہ کروڑوں روپے زراعت پر خرچ کرتے ہیں جب موسمی پھلوں کو ملک کے دیگر منڈیوں تک پہنچانے کا وقت آتا ہے تو ڑوب چیک پوسٹ پر ناروا چیکنگ سے ہمیں نقصان دیتا ہے ہم آئی جی ایف سی بلوچستان اور کلکٹر کسٹم بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں ژوب چیک پوسٹ پر ایف سی اور کسٹم اہلکاروں کو ہدایت جاری کرے کہ غیر مناسب چیکنگ فوری طور پر بند کیا جائے جس سے زمینداروں کو بھاری نقصانات ہورہا ہے۔


