کوئٹہ، ریڈیوپاکستان کے ریٹائرڈ ملازمین پنشن سے محروم، گھروں میں فاقہ کشی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) ورلڈ انٹر ٹینمنٹ پروڈکشن کوئٹہ کی جانب سے جاری بیان میں ریڈیوپاکستان کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کی بندش معاشی قتل کے مترادف ہے ریٹائرڈ بزرگ ملازمین جوکہ اپنی ساری زندگی ریڈیوپاکستان کی خدمت میں صرف کرچکے ہیں اور ایسی بیوائیں جن کا واحد ذریعہ معاش یہی پنشن ہے کو قافہ کشی پر مجبور کردیا گیا ہے اُن کے گھروں کے چولہے بجھ گئے ہیں اور اگر بزرگ ملازمین اور اُن کی بیواوں کے ساتھ ناانصافیوں کا سلسلہ نہ روکا گیا تو متاثرین خودکشی پر مجبور ہو جائیں گے بیان میں وزارت اطلاعات کی جانب سے ملازمین کے لیے پنشن کی مد میں درکار رقم تاحال جاری نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے حالانکہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپنے پہلے خطاب میں پنشنرز کے لیے ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے یکم اپریل سے دس فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا اور نوٹیفیکیشن کے اجراء کے ساتھ ہی وفاقی محکموں نے اپنے ریٹائرڈ پنشنرز کے لیے اضافہ کردیا ہے مگر افسوس کی بات تویہ ہے کہ ریڈپاکستان کے ملازمین کے لیے اضافہ تو دور کی بات ہے جو پنشن مل رہی تھی اُس پر بھی یہ بہانا بنا کر شب خون ماردیا گیا ہے کہ وفاقی وزارت اطلاعات کی جانب سے رقم جاری نہیں کی جارہی جس کی وجہ سے ادائیگی ممکن نہیں ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ریڈیوپاکستان کے ریٹائرڈ ملازمین کی مشکلات کو محسوس کریں اور عید سے قبل پنشن کی ادائیگی ممکن بنائیں تاکہ غریب ریٹائر ملازمین اور اُن کے بچے عید کی خوشیوں میں شامل ہوسکیں اور اُن کے گھروں کے چولہے واپس جل سکیں۔


