پابندیوں کے باوجود ایرانی تیل کی برآمدات میں ریکارڈ توڑ اضافہ
تہران (آئی این پی)پابندیوں کے باوجود ایرانی تیل کی پیداوار اور اسکی برآمدات میں ریکارڈ توڑ اضافہ ہوا ہے۔برطانوی کمپنی برٹش پیٹرولیم نے اپنی نئی رپورٹ کے ایک حصے میں مختلف ممالک کی تیل کی پیداوار اور اسکی برآمدات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ مسلسل پابندیوں کے باوجود گزشتہ سال کے دوران ایرانی تیل کی پیداوار روزانہ 5 لاکھ 40 ہزار بیرل سے بڑھ کر 31 لاکھ اور 70 ہزار بیرل تک پہنچ گئی جو کہ دنیا کی تیل کی پیداوار کے4.1 فیصد کے برابر ہے۔
Load/Hide Comments


