چین کاکرونا وائرس کی تحقیقات میں ڈبلیو ایچ او کا ساتھ دینے کا اعلان

بیجنگ:چین نے کہاہے کہ وہ عالمی ادارہ صحت کو وبا کے آغاز سے متعلق معلومات دینے کی کوشش کر رہا ہے تاہم یہ تحقیقات سائنسی ہونی چاہئیں نہ کہ سیاسی مقاصد کے تحت۔میڈیارپورٹس کے مطابق غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز چینی وزارت خارجہ نے جاری ایک بیان میں کہاکہ کہ وہ عالمی ادارہ صحت کو وبا کے آغاز سے متعلق معلومات دینے کی کوشش کر رہا ہے تاہم یہ تحقیقات سائنسی ہونی چاہئیں نہ کہ سیاسی مقاصد کے تحت۔امریکہ نے چین پر وائرس کے آغاز سے متعلق معلومات کے حوالے سے شفاف معلومات نہ دینے اور وبا کو جلد روکنے میں ناکام ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔چین ان الزامات کی تردید کرتا ہے اور حال ہی میں اس نے کہا کہ یہ وائرس شاید چین کے باہر پیدا ہوا تھا۔چین کی وزرات خارجہ کے ترجمان نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنے شواہد بنا کر ایک جھوٹ کو چپھانے کے لیے دوسرا جھوٹ بول رہے ہیں۔چین نے گذشتہ روز ایک نئے کیس کی تصدیق کی جبکہ کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں