اسرائیلی عدالت، فلسطینی نوجوان کا قاتل یہودی رہا کر دیاگیا
بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک)عسقلان میں اسرائیلی عدالت نے چند روز قبل فلسطینی نوجوان علی حرب کو چھرا گھونپنے والے آباد کار کو رہا کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جج ینیو بوکر نے ملزم آباد کار کی مشروط رہائی کا حکم جاری کیا۔ رہائی کی شرائط میں سے 8 دن کے لیے گھر میں نظر بندی اور کیس میں دیگر مشتبہ افراد کے ساتھ بات چیت کی روک تھام شامل ہے۔ شمالی مغربی کنارے میں بستیوں کے اہلکار”، یوسی ڈگن کے حوالے سے کہا کہ پہلے تو اسے گرفتار کرنا درست نہیں تھا اور اس نے اپنی جان اور 20 دیگر افراد کی جانوں کا دفاع کیا۔ بعد میں وہ گرفتار ہوا۔ اس پر تخریب کاروں کے ایک گروپ نے حملہ کیا تھا۔ ایک سینئر پولیس افسرنے کہا کہ آباد کا کے خلاف شبہ لاپرواہی اور قتل میں تبدیل ہو جائے گا۔ ایک ایسا جرم جس کی زیادہ سے زیادہ سزا 12 سال قید ہے۔
Load/Hide Comments


