کوئٹہ،صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ حالیہ بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کے ازالے کیلئے اقدامات کریں،اتحاد تاجران بلوچستان

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)اتحاد تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں حالیہ شہر میں طوفانی بارشوں سے ہونیوالے انسانی جانوں کے ضیاع اور نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے، جس کا تخمینہ بھی نہیں لگایا جاسکتا، صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ حالیہ بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کے ازالے کیلئے اقدامات کریں، یہ بات انہوں نے جاری کردہ اخباری بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ بارش کے متاثرین سے مکمل طور پر بے خبر نظر آرہی ہیں۔ صوبائی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ مصیبت میں پھنسے عوام کی مدد اور ان کا نقصانات کے ازالے کیلئے اقدامات کرے، انہوں نے کہا کہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں کچے مکانات منہدم اور درجنوں قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں عوام بے یارومددگار اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں حکومت کی جانب سے متاثرین کیلئے فوری طورپر امدادی سامان کاانتظام اور انہیں ریسکیو کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔ اس کے علاوہ مون سون کے بارشوں نے محکمہ کیسکو اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کارکردگی کا پول کھول دیا، انہوں نے کہا کہ حالیہ ہونیوالے بارشوں کے بعد بجلی کا نام و نشان بلکل غائب ہوگیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی ہے جبکہ مختلف علاقوں میں تاحال بجلی غائب ہے۔ محکمہ کیسکو کو چاہئے کہ بارشوں کی پیشن گوئی سے قبل ہی بجلی کی بحالی کیلئے اقدامات کئے جائے تاکہ باران رحمت عوام کیلئے باران زحمت نہ بن جائے۔ انہوں نے کہا کہ مون سون کے بارشوں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ ایم سی کیو کی غیر زمہ دارانہ رویہ کی وجہ سے بارش کے بعد شہر ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔ جبکہ کہی علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں کا کچرہ اور فضلات سڑکوں پر نکل آیا ہے۔ مگر میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عملے کا کہی نام و نشان نہیں۔ حکومت کا چاہئے کہ بارشوں اور دیگر غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے کیلئے قبل از وقت جامع پلان تیار کرکے متعلقہ اداروں کو تیار رکھا جائے تاکہ عوام کو زحمت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں