نوشکی، کھڈے میں جمع پانی میں بچہ ڈوب گیا، لواحقین کا لاش کے ہمراہ شاہراہ پر دھرنا

نوشکی (نامہ نگار) خیصار نالے کے اندر کھڈے میں جمع پانی میں بچہ ڈوب کر جاں بحق، لواحقین کا لاش سمیت قومی شاہراہ پر ٹائر جلا کر احتجاج۔ گزشتہ رات بارش کے بعد خیصار نالہ کے اندر پانی آنے سے نالہ کے اندر بڑے کھڈے پانی سے بھر گئے آج پانی میں کھیلتے ہوئے ایک بچہ محمد الیاس ولد عبدالظاہر ڈوب کرجاں بحق ہوگیا، لواحقین نے لاش سمیت اسٹیشن کے مقام پر احتجاج کرتے ہوئے الزام لگا یا کہ کلی غریب آباد بائی پاس کے دوران ٹھیکیدار نے نالہ کے اندر سے بجری اٹھاکر بڑے بڑے کھڈے بنائیں جن میں آج ہمارا بچہ ڈوب کر فوت ہوا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ ٹھیکدار کیخلاف ایف آئی آر درج کی جائے بصورت دیگر احتجاج جاری رہیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں