عمران خان کی زندگی کی حفاظت کیلئے ہر پاکستانی فکر مند ہے، عثمان ڈار
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کی زندگی کی حفاظت کیلئے ہر پاکستانی فکر مند ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں عثمان ڈار نے کہا کہ پہلے جاسوس پلانٹ کروایا گیا اور اب ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کو دھمکی آمیز نامعلوم کالز کی گئیں۔ انہوں نے کہاکہ کروڑوں پاکستانیوں کی جان عمران خان کی زندگی کی حفاظت کیلئے ہر پاکستانی فکر مند ہے۔عثمان ڈار نے کہا کہ ایف آئی آر مقدمات اور گرفتاری کی دھمکیاں نہ ڈراسکی توایک شخص کوروکنے کیلئے اتنا نیچے گرگئے؟ خان جھکے گا نہیں لڑے گا۔
Load/Hide Comments


