پاکستان بھر میں موسلادھار بارشیں، وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو ہنگامی انتظامات کی ہدایت


اسلام آباد (ویب ڈیسک)  وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں جاری موسلا دھار بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم کو ہنگامی انتظامات کی ہدایات دیدیں ۔
خبر کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کو صوبائی حکومتوں اور پی ڈی ایم ایز کے ساتھ  مل کر کام کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ خطرے کی زد میں آنے والے علاقوں کے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل  کیا جائے ،  بارشوں اور سیلابی صورتحال کے متاثرین  کو عارضی پناہ گاہیں اور خوراک فراہم فراہم کی جائے ۔ ہنگامی طبی امداد اور وبای امراض سے بچاؤ کیلئے میڈیکل ٹیمیں متحرک کی جائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں