بارشوں کے باعث مشکے کے کئی علاقوں کے زمینی راستے بند

خضدار :مشکے کے کئی علاقوں کے زمینی راستے بند, اشیائے خوردونوش کی قلت پیدا ہوگئی تفصیلات کے مطابق یوسی پروار گزشتہ دس روز سے تنک ندی اور منگلی میں طغیانی کے سبب بھنڈکی تنک دائرہ میسکی اور منگلی میں راشن کی شدید قلت۔ جبکہ منگل کے روز یوسی نوکجو میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی ہے۔زمینداروں کو بڑے پیمانے پر نقصانات۔ بی این پی مینگل ضلع آواران کے ضلعی جوائنٹ سیکریٹری جاوید احمدشاہوانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان کے حلقہ انتخاب مشکے آواران جھاوء حالیہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے زمینی رابطہ منقطع ہوچکاہے۔ بیرون ممالک دبئی مسقط مقیم عزیز واقارب سے مواصلاتی رابطہ نہ ہونے کی بنا دہری مشکلات کا سامنا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں