بائیڈن کی آمد، سعودی عرب نے اسرائیل کیلئے فضائی حدود کھول دی

ریاض(ویب دیسک)امریکا کے صدر جوبائیڈن کے دورے کے موقع پر سعودی عرب نے خیر سگالی کے طور پر اسرائیل کے تمام طیاروں کیلئے فضائی حدود کھول دی ہے۔ امریکی صدر سعودی عرب کے بادشاہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ دورے کا مقصد سعودی عرب سے تعلقات کی ازسرنو بحالی ہے۔ واضح رہے کہ مشرق وسطی کے دورے پر موجود امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ان کے سعودی عرب کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں