سبی،مون بارشوں کی وجہ سے یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن سبی کے وئیر ہاوس میں پانی داخل ہوگیا
سبی(ویب ڈیسک)سبی مون بارشوں کی وجہ سے یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن سبی کے وئیر ہاو¿س میں پانی داخل ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق بارشوں کا پانی وئیر ہاوس کے گوداموں میں داخل ہوگیا۔بارشوں کے پانی کا بہاو تیز ہونے کی وجہ سے مشین بھی کام نہ آیابارش کے پانی کی وجہ سے وئیر ہاوس میں رکھاہوا لاکھوں روپے کا سامان ضائع ہواروزمرہ کا سامان اور اشیاءخوردونوش شامل ہیں۔اکبر شاہوانی نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ نقصان کی تفصیلات اکھٹا کررہے ہیں،پانی کا بہاﺅ کافی تیز تھا جس کی وجہ سے انتظامیہ کا مشین بھی کام نہ آیا انہوں نے کہا کہ بارش کے پیش نظر انتظامات کئے گئےں تھے مگر تیز اور شدید بارش سے یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کے وئیر ہاﺅس میں پانی چلا گیا جس کافی نقصانات ہوئیںہے ۔
Load/Hide Comments


