تمپ راکٹ واقعہ،متاثرہ خان دان کی دوسرے روز بھی ریلی، دھرنا
تمپ(نمائندہ انتخاب)گزشتہ روز راکٹ فائررنگ سے زخمی ہونے والے موسیٰ جاسم کی خاندان نے آج دوسرے روز ایک اور احتجاجی ریلی ہائی سکول چوک تمپ سے نکالی،ریلی کے شرکاء نے تمپ مین بازار سے ہوتے ہوئے لیڈیز مارکیٹ تمپ پہنچ کر وہاں دھرنا دیا،مظاہرہ کے وقت تمپ مین بازار جزوی طور پر بھی بند رہا،دھرنے کے مظاہرین نے نعرہ بازی کرتے ہوئے بتایا کہ سیکورٹی فورس کی تمپ قلعہ چیک پوسٹ کو ہٹایا جائے،آبادی پر راکٹ فائرنگ کی روک تھام کی جائے،متاثرہ موسیٰ جاسم کی خاندان کو انصاف دیا جائے،بلوچ روایتوں کی پاسداری کی جائے،جبکہ مظاہرین نے بعد میں پولیس تھانہ تمپ کے سامنے آکر شدید احتجاج بھی کیا،ایس ایچ او نادل کمال اور تحصیلدار عابد بلوچ نے مظاہرین سے طویل مذاکرات کرکے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے مطالبات حکام بالا تک پہنچائے جائیں گے اور بعد میں مظاہرین پُرامن طور پر منتشر ہوگئے،مظاہرین کی تعداد لگ بھگ 100کے قریب تھی۔


