لاک ڈاؤن:پاکستان میں 50لاکھ جبکہ جنوبی ایشیا میں 2کروڑ 90 لاکھ بچوں کی پیدائش متوقع
0 تبصرے
یونیسیف نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس پھیلنے کے بعد 9 ماہ کے دوران پاکستان میں 50 لاکھ بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ جنوبی ایشیا میں اس دوران 2 کروڑ 90 لاکھ بچوں کی پیدائش کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کی وجہ سے جان بچانے والے صحت کے اداروں کی خدمات متاثر ہوسکتی ہیں۔رپورٹ میں یہ خدشہ بھی ظاہر کیا گیا کہ لاکھوں حاملہ خواتین اور ان کے بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑسکتی ہیں۔