منگچر میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا لیویز اہلکار جان کی بازی ہارگیا
منگچر (انتخاب نیوز) بلوچستان کے علاقے منگچر میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا لیویز اہلکار جان کی بازی ہارگیا۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز منگچربازار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا لیویز اہلکار امیرحمزہ کونواب غوث بخش ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی تھی کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے،واقعہ میں ایک اہلکار زخمی بھی ہواہے ۔
Load/Hide Comments


