حکومت خلفائے راشدین کے ایام پر عام تعطیل کا اعلان کرے، سنی علماء کونسل

کوئٹہ (انتخاب نیوز) اہلسنت والجماعت اور سنی علماء کونسل بلوچستان کے امیر مولانامحمدرمضان مینگل نے کہاہے کہ خلفائے راشدین کے ایام ہائے وفات و شہادت پر عام تعطیل کا اعلان کر کے سرکاری سطح پر منایا جائے، سنی علما کونسل بلوچستان 18ذوالحجہ یوم شہادت امیر المومنین داماد رسول ﷺہم زلف علی المرتضی رضی اللہ تعالی عنہ خلیفہ ثالث سیدنا عثمان غنی ذوالنورین رضی اللہ تعالی عنہ پر عام تعطیل نہ کرنے کیخلاف صوبہ بھر میں احتجاجی مظاہرے جلوس وجلسے اورریلیاں نکالی گئیں، صوبہ کے مختلف اضلاع کوئٹہ، نوشکی، دالبندین، خاران، خضدار، سوراب، گندھاواہ گنداخہ جعفرآباد،حب، وغیرہ میں مدح صحابہ ومطالباتی جلوس نکالے گئے کوئٹہ جلوس سے سنی علما کونسل بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا محمد رمضان مینگل، عبدالرحیم ساجد، مفتی کلیم اللہ حیدری امین اللہ مجاھد، سیدمقبول الرحمن شاہ حاجی عباس حیدری،عبید اللہ صدیقی قاری محمد ایوب معاویہ نے نوشکی میں حافظ محمد قاسم فاروقی حافظ محمد ابراہیم الحسنی نے دالبندین میں صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ثنا اللہ فاروقی مولانا عبد الظاہر نے خاران مولانا نجیب اللہ مولانا عبید اللہ نے سوراب میں مولوی رحیم اللہ ڈاکٹر عبد الواحد مولوی محمد قاسم نے خضدار میں قاری اللہ بخش حافظ ثنااللہ فاروقی نے گنداوہ میں واصف علی ودیگر گنداخہ جعفرآباد، میں حافظ صاحب علی ودیگر مقرر ین نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ حکومت خلفائے راشدین کے ایام عام تعطیل کا اعلان کر کے سرکاری سطح پر منائے یہ مطالبہ عوام اھلسنت کاایک دیرینہ مطالبہ ہے جوکہ ھماراآئینی قانونی مذہبی حق ہیں جب تک ھماراآئینی قانونی مطالبہ منظور نہیں کیا جائے گا ھمارایہ احتجاج جاری رہیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں