انقلابی تبدیلی تیزی سے مضبوط ہو رہی ہے، صرف خودمختار ملک ہی ترقی کر سکیں گے، ولادیمیر پیوٹن

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ دنیا اب ایسے دور میں داخل ہو رہی ہے جہاں صرف خودمختار ملک ہی ترقی کرسکیں گے ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک عالمی فورم سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ دنیا اب ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے جہاں حقیقی خودمختار ریاستیں ہی ترقی کی اعلی صلاحیت کا مظاہرہ کرکے آگے بڑھ سکتی ہیں اور یہ حقیقت میں انقلابی تبدیلی بہت تیزی سے رونما ہورہی ہے،روسی صدر نے کہا کہ دنیا میں اب یونی پولر دور ختم ہو چکا لہذا اب دنیا ایک ایسے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے جہاں صرف خودمختار ممالک ہی اپنی بقا قائم رکھتے ہوئے ترقی کر سکتے ہیں،ولادیمیر پیوٹن نے مزید کہا کہ یہ زبردست تبدیلی جو آرہی ہے وہ مستقل بنیادوں پر ہوگی جس میں دنیا میں واحد طاقت کے متبادل کے طور پر زیادہ ہم آہنگ اور زیادہ منصفانہ سماجی اور محفوظ عالمی نظام کے اصول ہیں جو تیزی قومی اور عالمی سطح پر اپنی جڑیں مضبوط کرتے جا رہے ہیں،پیوٹن نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ خواہ کسی بھی ملک کی اشرافیہ موجودہ عالمی نظام کے تابعداری کرنے کی کتنی ہی سخت کوشش کر رہی ہے۔ حقیقت یہی ہے کہ انقلابی تبدیلی تیزی سے مضبوط ہو رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں