شیرانی، دو گروہوں میں زمینی تنازع پر جھگڑا، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی

ژوب (انتخاب نیوز) ضلع شیرانی میں دو گروپوں میں زمین کے تنازعے پر لڑئی جھگڑا، ایک شخص جاں بحق 3افراد زخمی ہو گئے، پو لیس کے مطابق ہفتہ کو ضلع شیرانی میں دو گروپوں میں زمین کے تنازعے پر لڑئی جھگڑے کے دوران چھریوں کے وار سے جمعہ رحیم جاں بحق جبکہ حبیب الرحمن،رحمت خان اورتیمورشاہ ولد رسک زخمی ہو گئے، پو لیس لاش اور زخمیوں کوفوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر ی گئی جبکہ دو زخمی کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ منتقل کر دیا گیا مزید کاروائی جار ی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں