وڈھ، قبائلی تنازع پر فریقین نے کوئٹہ کراچی شاہراہ بند کردی، مسافروں کو مشکلات

وڈھ (انتخاب نیوز) قبائلی تنازع کے باعث مینگل اقوام کے دو فریقین نے کوئٹہ کراچی شاہرا کو ٹریفک کیلے بند کردیا۔ متحدہ قبائل اور شیخ قبائل کا ایک دوسرے کیخلاف انتظامیہ کی عدم کارروائیوں پر قومی شاہراہ کو تحصیل وڈھ سے تین مقامات سے بلاک کردیا۔ روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وڈھ اور خضدار سے کوئٹہ ٹو کراچی شاہراہ جبکہ آر سی ڈی شاہراہ کو ایم 8 سے ملانے والی زیرہ پوانٹ سے بھی روڈ بند ہے۔ شاہراہیں بند ہونے سے ہزاروں مسافروں جن میں بچے، بوڑھے، خواتین ہیں شدید مشکلات سے دو چار ہیں جبکہ روڈ کے دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ خضدار زیرہ پوائنٹ اور تحصیل وڈھ کے تین مختلف مقامات سے شاہراہیں بند ہیں۔ وڈھ انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار تحصیل وڈھ پہنچے۔ مظاہرین میں شامل دونوں فریقین سے انتظامیہ کا رابطہ جاری ہے، ڈپٹی کمشنر کے ساتھ مذاکرات میں اسسٹنٹ کمشنر وڈھ، ڈی ایس پی وڈھ اور ایس ایچ او شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں