پاسداران انقلاب کا اسرائیلی جاسوس نیٹ ورک پکڑنے کا دعویٰ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی پاسداران انقلاب کی انٹیلیجنس نے ملک میں اسرائیلی جاسوس نیٹ ورک پکڑنے کا دعوی کیا ہے۔سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق یہ نیٹ ورک براہ راست اسرائیل کی خفیہ ایجنسی سے رابطے میں تھا۔رپورٹ میں دعوی کیا گیا کہ نیٹ ورک نے ایران میں غیر معمولی دہشتگردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔مبینہ جاسوس ایران کے مغربی علاقے سے ملک میں داخل ہوئے، ایرانی وزارت اطلاعات کے مطابق نیٹ ورک کے تمام رابطہ کار آلات اور دھماکا خیز مواد ضبط کرلیے گئے ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مبینہ جاسوس نیٹ ورک کے اندرون اور بیرون ملک رابطوں کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں