مرمتی کام کے سلسلے میں 12،13مئی کو کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں گیس بند رہے گی، سوئی سدرن

کوئٹہ(انتخاب نیوز) سوئی سدرن گیس کمپنی کوئٹہ کے مطابق ضروری مرمت کے سلسلے میں مورخہ 12مئی 2024بروز اتوار کو صبح دس بجے سے شام چھ بجے تک کچلاک، پشین، زیارت، حرمزئی، ہزارگنجی، میاں غنڈی، بروری روڈ، سمنگلی روڈ، نواں کلی ، بلیلی، ایئرپورٹ روڈ جبکہ مورخہ 13مئی بروز سوموار صبح نو بجے سے شام چھ بجے تک کوئٹہ ، ڈیرہ اللہ یار، اوستہ محمد، ڈیرہ مراد جمالی، صحبت پور، گڑھی خیرو، سبی ، دھاڈر، بیل پٹ، حاجی شہر، بھاگ، لہڑی ، کھڈ کوچہ، مستونگ، منگوچر، قلات ، مچھ، کولپور، رخشان، اسپیزنڈ اور ان سے ملحقہ علاقوں میں گیس کی ترسیل بند رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں