خاران میں ایس پی پولیس کی رہائشگاہ کے قریب دھماکے اور فائرنگ

خاران (نامہ نگار)خاران شہر میں ایس پی پولیس کی رہائشگاہ کے قریب یکے بعد دیگر دو دھماکے و شدید فائرنگ ۔ ذرائع کے مطابق خاران ریڈ زون ایریا حساس ادارے کے دفتر کے قریب ڈپٹی کمشنر آفس روڑپر یکے بعد دیگر ے دو دھماکے و شدید فائرنگ ہوئی ۔ دھماکوں اور فائرنگ سے اب تک کوئی جانی و مالی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ تاہم نقصانات کا تعین تاحال لگایا جا رہا، واضح رہے جہاں دھماکے اور فائرنگ ہوئی ہیں وہاں سرکاری و حساس اداروں کے دفاتر اور ایس پی خاران پولیس کے رہائشگاہ بھی موجود ہیں ۔ دھماکوں اور فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات کا آغاز کردیا´

اپنا تبصرہ بھیجیں