ہرنائی میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے سست روی اور تباہی سے دوچار
ہرنائی (آن لائن) ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف خان کاکڑ نے زیرِ تعمیر مختلف ڈویلپمنٹ سکیموں کا دورہ کیا، جس میں پبلک پارک، ویگن اڈہ ، سبزی منڈی ، ریسکیو سنٹر اور ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر ، ایکسیئن بی اینڈ آر شوکت پرکانی ایس ڈی او روڈ نور الدین شاہ ، سب انجنیئر بلڈنگ محمد خان جتک و دیگر بھی موجود تھے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف خان کاکڑ نے کام کی سست روی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ کے کروڑوں روپے کی پروجیکٹس کی اس طرح بربادی نا قابل قبول ہے ، انہوں نے کہا کہ متعلقہ ٹھیکیداروں کو بلا کر نامکمل کاموں کو جلد مکمل کیا جائے ، انکہ روزانہ بنیاد پر زیرِ تعمیر کاموں کا وزٹ کیا جائے گا ، جو کام مکمل ہے ان کو جلد متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کیا جائے گا، تاکہ عوامی مفاد کے لیے استعمال ہو،اس موقع پر متعلقہ آفسران نے یقین دلایا کہ جلد کام مکمل کرکے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کےحوالے کیا جائے گا ۔


