بسیمہ، سیلابی بارشوں کی تباہکاریاں جاری، فصلیں زیرآب،ٹیوب ویلز پانی میں ڈوب کر منہدم

بسیمہ(نامہ نگار) بسیمہ حسین زئی سمیت رخشان میں سیلابی پانی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچائی ہوئی ہیں کئی حفاظتی اور پانی اسٹور کرنے والے بندات ٹھوٹ گئیں علاقے کی زمینداروں کو کروڑوں روپوں کی نقصانات کا سامنا ہیں کروڑوں روپے کے پیاز کے تیار فصلیں پانی میں بہہ گئے ہیں اسکے علاوہ کئی زمینداروں کے ٹیوب ویلز پانی میں ڈوب کر منہدم ہوگئے کروڑوں روپے کے سولرز پینل بھی سیلابی پانی میں بہہ گئے، اور ایک ٹریکٹر پانی میں بہہ گیا علاقے میں سرکار نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہا ہے حفاظتی بندات ٹھوٹنے سے کئی کلیوں کو سیلاب سے خطرہ ہیں کیونکہ علاقے میں کالی گھٹائیں موجود ہونے اور محکمہ موسمیات کے مزید بارشوں کے پیشنگوئی نے رخشان کے عوام کے پریشانیوں میں مزید اضافہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں