چمن، پشین، قلعہ عبداللہ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.1 ریکارڈ
چمن (انتخاب نیوز) چمن و گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے لوگ خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 11 کلو میٹر جبکہ زلزلے کا مرکز چمن سے 11 کلو میٹر جنوب مشرق تھا۔ پشین، قلعہ عبداللہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے پہلے زمین کے اندر عجیب قسم کی آوازیں آنے لگی اس کے بعد زلزلے کا شدید جھٹکا ہوا۔ چند کچے مکانات کی دیواروں کو نقصان۔ بارشوں سے بوسید مکانات گرنے سے نقصانات کا اندیشہ ۔
Load/Hide Comments


