بہاماس کے ساحل سے 17 ہیٹی تارکین وطن کی لاشیں برآمد

ناساؤ (مانیٹرنگ ڈیسک) بہاماس کے ساحل سے 17 ہیٹی تارکین وطن کی لاشیں ملی ہیں، جن میں 15 خواتین، ایک شیر خوار بچہ اور ایک مرد شامل ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بہاماس کے ساحل سے 17 ہیتی تارکین وطن کی لاشیں ملی ہیں جن میں 15 خواتین، ایک شیر خوار بچہ اور ایک مرد شامل ہیں۔ 25 افراد کو بچا لیا گیا ہے تاہم متعدد افراد کے لاپتہ ہونے کا خدشہ ہے جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ بہاماس کے وزیراعظم فلپ ڈیوس کے مطابق رائل بہاماس پولس فورس اور رائل بہاماس ڈیفنس فورس کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے نیو پرویڈنس سے 7 میل کے فاصلے پر کشتی حادثے کے ایک واقعے میں 15 خواتین، ایک مرد اور ایک شیر خوار بچے کی لاشیں ملیں۔ اس حادثے میں 25 افراد کو بچا لیا گیا ہے جب کہ دیگر لوگوں کے لاپتہ ہونے کا خدشہ ہے۔ ان کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ بہاماس کے وزیراعظم نے امدادی کارکنوں کے حوالے سے کہا ہے کہ تارکین وطن کی موت مشتبہ انسانی اسمگلنگ کے آپریشن کے دوران سمندر میں ان کی کشتی ڈوب جانے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ دو انجن والی اسپیڈ بوٹ 60 افراد کے ساتھ میامی، فلوریڈا جاتے ہوئے ویسٹ بے اسٹریٹ پر رات ایک بجے ڈوب گئی تھی۔ ڈیوس نے کہا کہ ہم لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس طرح کا سفر نہ کریں۔بہاماس کے پولیس کمشنر کلیٹن فرنینڈر کے مطابق 20 فٹ لمبی اسپیڈ بوٹ میں تقریباً 50 سے 60 افراد سوار تھے۔ انہوں نے کہا کہ بچائے گئے لوگوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ بہاماس کے وزیراعظم نے مذکورہ واقعے میں ہلاک افراد کے اہلخانہ سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یقین دلایا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کے اس میں ملوث لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں